قومی دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد میں لاک ڈاؤن کے دوران بیچ سڑک پر برتھ ڈے پارٹی منائی گئی، ایک کار کی چھت کے اوپر کیک کاٹا گیا، اور لاک ڈاون کی جم کر خلاف ورزی کی گئی۔
اس پورے واقعے کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کچھ لڑکے کار کی چھت پر بیٹھے شور مچا رہے ہیں اور کار کے بونٹ پر کیک رکھ کر سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔
ان کو روکنے والا کوئی نہیں ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی لڑکے نے بھی اپنے منہ پر ماسک نہیں لگا یا ہے، مقامی لوگوں نے ویڈیو بنایا اور غازی آباد پولیس کو ٹویٹ کر دیا، پولیس کے مطابق معاملے میں تفتیش کی جارہی ہے، اور متعلقہ اسٹیشن انچارج کو آگاہ کردیا گیا ہے، ملزم لڑکوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جلد پکڑ لیا جائے گا، ہم اس معاملے جلد ہی کسی انجام تک پہنچیں گے۔