دہلی اور این سی آر میں قتل کی کوشش اور کئی دفعات کے علاوہ زمین پر قبضہ کرنے کے کئی معاملات سبھاش یادو پر درج ہیں۔
ملزم کوشانبی علاقے کا رہائشی ہے، جس کی دو کروڑ کی املاک ضبط کرنے کی کارروائی پولیس نے کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پہلے سبھاش یادو کو گرفتار کیا جاچکا تھا، اس کے بعد اس کی غیر قانونی املاک کا اندازہ لگایا گیا۔غیرقانونی املاک میں ہی عالیشان بنگلہ اور لکژری گاڑیاں شامل تھی، انہیں ضبط کرلیا ہے۔
ملزم سبھاش یادو پر دہلی اور غازی آباد میں قتل کی کوشش اور کئی متعدد دفعات کے علاوہ زمین قبضہ کے مختلف مقدمات درج ہیں، کافی وقت سے مفرور رہنے کے بعد حال ہی میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، حالانکہ بعد میں ملزم کو ضمانت مل گئی تھی۔
پولیس نےاس کی غیرقانونی املاک کی لسٹ تیار کی تھی، پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا بنگلہ اور لکژری گاڑیاں ضبط کرلی ہے۔
لکژر گاڑیاں، بنگلہ سمیت دو کروڑ کی املاک ضبط کیے جانے کے بعد پولیس افسران کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی جاری ہے، لسٹ میں جو بھی پراپرٹی سامنے آئیں گی، اسے جلد ہی ضبط کرلیا جائے گا، حکومت اور عام لوگوں کو نقصان پہنچانے والے ایسے زمین مافیا یا دوسرے ملزمین کو کسی بھی طرح سے بخشا نہیں جائے گا۔