سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر مملکت برائے روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ کے ذریعہ ایل اے سی پر دیئے گئے بیان کو چین کی مدد کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہئے۔
گاندھی نے ٹویٹر پر بتایا کہ ، "بھارتیہ جنتا پارٹی کا وزیر چین کی مدد کرکے بھارت کی پوزیشن کو کمزور کیوں کررہا ہے۔ انہیں فوراً برخاست کیا جانا چاہئے۔ ان کو عہدے سے نہ ہٹانے کا مطلب ملک کے ہر جوان کی توہین کرنا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل سنگھ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ بھارت نے چین کے مقابلے میں زیادہ مرتبہ لائن آف اکچوئل کنٹرول (ایل اے سی ) کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد چین نے کہا کہ بھارت نے نادانستہ طور پر میں ہی صحیح لیکن اپنی غلطی مان لی ہے۔