ETV Bharat / state

Gandhi Peace Prize گیتا پریس کو گاندھی امن انعام سے نوازا جائے گا

گاندھی امن انعام ایک سالانہ ایوارڈ ہے جو مرکزی حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ سنہ 1995 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقعے پر ان کے نظریات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس ایوارڈ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ ایوارڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم سمیت دیگر قیمتی چیزیں شامل ہیں۔ Gandhi Peace Prize

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 6:51 AM IST

نئی دہلی: ملک کے ممتاز پبلشرز میں سے ایک گیتا پریس، گورکھپور کو سال 2021 کے گاندھی امن انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اتوار کو جیوری نے غور و خوض کے بعد متفقہ طور پر گیتا پریس، گورکھپور کو سال 2021 کے گاندھی امن انعام کے لیے منتخب کیا۔ یہ ایوارڈ گیتا پریس، گورکھپور کو عدم تشدد اور دیگر گاندھیائی نظریات کے ذریعے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں تبدیلی لانے میں نمایاں شراکت کے لیے دیا جا رہا ہے۔

گاندھی امن انعام ایک سالانہ ایوارڈ ہے جو مرکزی حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ سال 1995 میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے نظریات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ ایوارڈ قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ قومیت، نسل، زبان، ذات، عقیدہ یا جنس کے امتیاز کے بغیر تمام افراد کے لئے کھلا ہے۔ ایوارڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم، ایک توصیف، ایک تختی اور ایک شاندار روایتی دستکاری اور ہینڈلوم کا شاہکار شامل ہے۔

اس ایوارڈ کے فاتحین میں اسرو، رام کرشنا مشن، گرامین بینک آف بنگلہ دیش، وویکانند کیندر (کنیا کماری)، اکشے پاترا (بنگلور)، ایکل ابھیان ٹرسٹ (بھارت) اور سولبھ انٹرنیشنل (نئی دہلی) جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے معزز شخصیات میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر ڈاکٹر نیلسن منڈیلا، تنزانیہ کے سابق صدر ڈاکٹر جولیس نیریرے، سری لنکا کی سروودیا شرمدان موومنٹ کے بانی صدر ڈاکٹر اے ٹی۔ ایریارتنے، وفاقی جمہوریہ جرمنی کے ڈاکٹر گیرہارڈ فشر، بابا آمٹے، آئرلینڈ کے ڈاکٹر جان ہیوم، چیکوسلواکیہ کے سابق صدر واکلیو ہیول، جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو، مسٹر چنڈی پرساد بھٹ اور جاپان کے مسٹر یوہی سساکاوا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: گاندھی امن انعام 2019 اور 2020 کے لیے ناموں کا اعلان

حالیہ برسوں میں 2019 میں عمان کے سلطان قابوس بن سعید السید اور 2020 میں بنگلہ دیش کے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کو گاندھی امن انعام سے نوازا گیا ہے۔ سال 1923 میں قائم کیا گیا گیتا پریس دنیا کے سب سے بڑے پبلشرز میں سے ایک ہے۔ اس نے 14 زبانوں میں 41.7 کروڑ کتابیں شائع کی ہیں، جن میں 16.21 کروڑ شریمد بھگود گیتا کی کتابیں شامل ہیں۔ اس تنظیم نے آمدنی کے لئے کبھی بھی اپنی اشاعتوں کے لئے اشتہارات نہیں لیے۔ گیتا پریس اپنی منسلک تنظیموں کے ساتھ زندگی کی ترقی اور سب کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر اعظم نے امن اور سماجی ہم آہنگی کے گاندھیائی نظریات کو فروغ دینے میں گیتا پریس کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیتا پریس کو اس کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے پر گاندھی امن انعام سے نوازنا اس ادارے کی جانب سے کمیونٹی سروس میں کئے گئے کام کی تعریف کرنا ہے۔ گاندھی امن انعام 2021، انسانیت کی اجتماعی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے گیتا پریس کی اہم اور منفرد شراکت کو تسلیم کرتا ہے، جو حقیقی معنوں میں گاندھیائی طرز زندگی کا مظہر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.