غازی آباد کے ڈی سی پی انشو جین نے بتایا کہ 'ہمیں کل رات گیارہ بجے کے قریب اطلاع ملی کہ ایک عورت ڈسنا ٹول کے قریب سڑک کے کنارے پڑی ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اسے اسپتال لے گئی اور جب اسے ہوش آیا تو اس نے ہمیں بتایا کہ اس کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش کی اور یہ بات سامنے آئی کہ وہ عورت جو ٹول کے قریب پڑی تھی ایک اور خاتون کے ساتھ مل کر حکومت سے معاوضے کی رقم حاصل کرنے کے لیے اس سازش کی منصوبہ بندی کی تھی۔ یہ جعلی معلومات تھی تبھی دونوں خواتین کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم خواتین ضلع مسوری کی رہائشی ہیں انھوں نے الزام لگایا تھا کہ دو افراد نے اس وقت ان کے ساتھ زیادتی کی تھی جب وہ منی ٹیمپو میں بابو گڑھ کی طرف جارہے تھے۔