گوتم گمبھیر نے اس معاملے کو لیکر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کو ایک خط بھی لکھا ۔
اس خط میں گوتم گمبھیر نے انیل بیجل سے مطالبہ کیا کہ وویک وہار علاقے میں واقع یمونا اسپورٹس کمپلیکس کا نام ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے۔
واضع رہے کہ ارون جیٹلی کا بھارت کی ترقی میں ایک اہم رول رہا ہے اور ان کی کھیل میں بھی کافی دلچسپی تھی۔
واضع رہے کہ بی جے پی کے معروف رہنما اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا گزشتہ سنیچر کے روز انتقال ہو گیا۔