ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: ایک اور ایس ڈی ایم کورونا سے متاثر - gautam budh nagar sdm

ضلع گوتم بدھ نگر میں مسلسل سرکاری عہدیدار کورونا سے متاثر پائے جا رہے ہیں۔

گوتم بدھ نگر: ایک اور ایس ڈی ایم کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ایک اور ایس ڈی ایم کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ایس ڈی ایم ابھے سنگھ کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے سرکاری محکمہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

نوئیڈا کے جے پی ہسپتال میں ایس ڈی ایم کا علاج ہو رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، انہیں کافی دن سے بخار کی شکایت تھی۔ جس کے بعد انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ مثبت آئی۔

گوتم بدھ نگر: ایک اور ایس ڈی ایم کورونا سے متاثر

ضلع میں مسلسل سرکاری عہدیدار کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ جیور ایس ڈی ایم، صدر ایس ڈی ایم، سی ایم او، اے سی ایم او سمیت متعدد عہدیدار کورونا کی زد میں آچکے ہیں۔ وہیں دیر رات ایس ڈی ایم ابھے سنگھ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی نگر نوئیڈا میں 90 نئے کیسز کی تصدیق

ایس ڈی ایم کے متاثر ہونے کے بعد پورے کنبہ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کنبے کے ایک ممبر کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔ جس کے بعد نجی ہسپتال میں دوبارہ ٹیسٹ کرایا گیا لیکن رپورٹ منفی آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.