ETV Bharat / state

فرید آباد: پولیس کے چھاپے سے پہلے وکاس دوبے فرار - gangster vikas dubey relative arrested

اتر پردیش پولیس کی 40 ٹیمیں مسلسل گینگسٹر وکاس دوبے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

فرید آباد: پولیس کے چھاپے سے پہلے وکاس دوبے فرار

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:17 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد کے ایک ہوٹل سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ وہ اتر پردیش کے گینگسٹر وکاس دوبے کے گروہ کا رکن ہے۔ دراصل پولیس کو یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ گینگسٹر وکاس دوبے فرید آباد کے ایک ہوٹل میں چھپا ہوا ہے۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے فرید آباد کے اس ہوٹل پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران وکاس دوبے وہاں نہیں ملا، لیکن پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہاں گینگسٹر وکاس دوبے بھی موجود تھا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، فرید آباد کے اس ہوٹل میں ایک کمرہ گینگسٹر وکاس دوبے کے رشتے دار کے نام پر بک کیا گیا تھا۔ جس کی اطلاع پولیس کو لگ گئی۔ اس کے بعد راجستھان سی آئی اے، اتر پردیش ایس ٹی ایف اور فرید آباد سی آئی اے کی ٹیم ہوٹل کو گھیر لیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

فرید آباد: پولیس کے چھاپے سے پہلے وکاس دوبے فرار

اس دوران پولیس نے پورے ہوٹل کو چیک کیا اور ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل کا سی سی ٹی وی اپنے قنضہ میں لے لیا ہے۔ بڑخل چوک کے اس اویو ہوٹل میں تقریبا 30 سے ​​35 جوان اور افسر سویل ڈریس میں پہنچے تھے۔ فی الحال پولیس اس معاملے میں کچھ بھی کہنے کو تیار نہیں ہے۔ کچھ دیر وہاں رکنے کے بعد پولیس ٹیم وہاں سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں پولیس کی 40 ٹیمیں مصروف ہیں۔ پولیس کانپور، اترپردیش۔ مدھیہ پردیش بارڈر، اترپردیش۔نیپال بارڈر تک کے پورے علاقے میں چھاپہ مار چکی ہے لیکن وکاس دوبے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ گینگسٹر وکاس دبے کے گھر پر چھاپہ مارنے گئی پولیس ٹیم پر وکاس دوبے اور اس کے ساتھی نے شدید فائرنگ کی۔ اس حملے میں ڈپٹی ایس پی سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کے بعد پوری ریاست میں ہلچل مچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کا قریبی ساتھی پولیس تصادم میں ہلاک

واضح رہے کہ کانپور کے چوبے پور پولیس اسٹیشن میں وکاس دبے کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔ ان میں قتل اور قتل کی کوشش جیسے بہت سے سنگین مقدمات ہیں۔ وکاس دوبے کا نام گذشتہ قریب تین دہائیوں سے جرم کی دنیا سے وابستہ ہے۔ انہیں متعدد بار گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی معاملے میں سزا نہیں مل سکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.