ETV Bharat / state

G20 Summit in India وزیر اعظم نریندر مودی جی ٹوینٹی سربراہی اجلاس میں پندرہ عالمی لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:05 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 12:21 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کا شیڈول کافی مصروف ہونے والا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی دو روزہ G20 سربراہی اجلاس کے دوران تقریباً 15 ممالک کے مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان کئی معاہدے متوقع ہیں۔ Prime Minister Narendra Modi's busy schedule at G20 Summit

Prime Minister Narendra Modi's busy schedule at G20

نئی دہلی: بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دنیا بھر کے تمام سربراہان مملکت بھی بھارت کی سرزمین پر قدم رکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج شام تک دیگر ممالک کے نمائندے بھی آجائیں گے۔ جانکاری کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا شیڈول کافی مصروف ہونے والا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی دو روزہ G20 سربراہی اجلاس کے دوران تقریباً 15 ممالک کے مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔ بتا دیں کہ ان میٹنگوں کا دور آج سے شروع ہو کر اتوار 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق پی ایم مودی 8 ستمبر کو ماریشس، بنگلہ دیش اور امریکہ کے لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ 9 ستمبر کو جی 20 میٹنگ کے علاوہ، مودی برطانیہ، جاپان، جرمنی اور اٹلی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور 10 ستمبر کو، پی ایم مودی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ورکنگ لنچ میٹنگ کریں گے۔ وہ کینیڈین وزیر اعظم سے الگ ملاقات کریں گے اور کوموروس، ترکی، متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، یورپی یونین/ای سی، برازیل اور نائیجیریا کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا بھر سے سربراہان مملکت کی جی ٹوینٹی اجلاس کیلئے نئی دہلی آمد

امریکی صدر جوبائیڈن بھی آج شام بھارت پہنچیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی اور بائیڈن کے درمیان ملاقات ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدے متوقع ہیں۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس ملاقات میں جی ای جیٹ انجن ڈیل اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر بامعنی پیش رفت متوقع ہے۔

اے این آئی

Last Updated : Sep 8, 2023, 12:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.