ETV Bharat / state

G20 Summit 2023 جی ٹوئنٹی کی صدارت بھارت کے لئے سنہری موقع - broad agenda of the summit

قومی دار الحکومت دہلی میں آج سے دو روزہ جی ٹوئنٹی سمت کا آغاز ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم شرکت کے لئے پہنچ چکے ہیں۔ G20 India Special Secretary Muktesh Pardesi said India holding G20 Presidency at this time a golden opportunity.

G20 Summit 2023
G20 Summit 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 8:41 AM IST

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ بھارت کے لئے G20 کی صدارت ایک 'سنہری موقع' ہے اور بھارت عالمی سطح پر اپنی بہتر شناخت بنانے کے لیے تیار ہے۔ G20 انڈیا کے خصوصی سکریٹری مکتیش پردیسی نے کہا کہ " جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا وسیع ایجنڈہ 'واسودھائیو کٹمبکم' -- ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل" ہے۔

قومی دار الحکومت دہلی میں سربراہی اجلاس سے قبل جمعہ کو عالمی رہنما پہلے ہی پہنچ چکے ہیں، جن میں امریکی صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں، امریکی صدر نے اپنی آمد کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ ایک مشترکہ بیان میں وزیراعظم نریندر مودی اور جوبائیڈن نے جمعہ کو اپنی اعلیٰ سطحی مصروفیت کو جاری رکھنے اور ایک پائیدار ہندوستان-امریکہ شراکت داری کے لیے کام کرنے کا عہد کیا جو عالمی بھلائی کی خدمت کرے اور ہند-بحرالکاہل کی لچک کو تقویت فراہم کریں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو آزاد، کھلے، جامع اور لچکدار ہند-بحرالکاہل کی حمایت میں کواڈ گروپنگ کی اہمیت پر مشترکہ طور پر زور دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 2024 میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والی اگلی کواڈ لیڈرز سمٹ میں امریکی صدر جوبائیڈن کا خیر مقدم کرنے کے لئے منتظر ہیں۔

خصوصی سکریٹری مکتیش پردیسی نے کہا کہ "یہ صرف ایک تقریب نہیں ہے، ملک کا مجموعی پس منظر مثبت ہے۔ ہم نے اپنی آزادی کے 75 سال کا جشن منایا ہے، ہم اس وقت پانچویں سب سے بڑی معیشت ہیں، ہم سب سے بڑی جمہوریت ہیں۔ بہت سی چیزیں اس کے حق میں ہیں۔ مکتیش پردیسی نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے تئیں ملک میں عوام پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی اعلامیہ گلوبل ساؤتھ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز ہوگا

پردیسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو بھارت منڈپم میں عالمی لیڈرز کے لیے 'ورکنگ لنچ' کی میزبانی بھی کریں گے، اور صدر دروپدی مرمو ان کے لیے ایک گالا ڈنر کی میزبانی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.