ETV Bharat / state

EAM Jaishankar جی 20 نے "بھارت کو دنیا کے لیے اور دنیا کو ہندوستان کے لیے" بنانے میں تعاون کیا: ایس جئے شنکر - ایس جئے شنکر

وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کی اجلاسوں میں نوجوانوں نے خاصی دلچسپی دکھائی جبکہ یہ ہندوستان کی ثقافت، روایات اور وراثت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع رہا ہے۔ G20 contributed to making India world-ready and world India-ready: EAM Jaishankar

جی 20 نے "بھارت کو دنیا کے لیے اور دنیا کو ہندوستان کے لیے" بنانے میں تعاون کیا: ایس جئے شنکر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 6:32 PM IST

مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ جی 20 نے "بھارت کو دنیا کے لیے اور دنیا کو ہندوستان کے لیے" بنانے میں تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی صدارت میں گلوبل ساوتھ کے خدشات کو دور کرنے کےلئے ترجیح دی گئی۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے نتائج کے بارے میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ افریقی یونین، بھارت کی صدارت میں اس گروپ رکن بن گیا۔ انہوں نے کہاکہ "آپ کو یاد ہوگا کہ ہماری صدارت کے آغاز میں، وزیر اعظم نریندر مودی کی پہل پر، گلوبل ساؤتھ کی آواز کے اظہار کے لیے 125 ممالک سے مشورہ کیا گیا تھا"۔ "تنظیم اور پروگرام کے لحاظ سے، بھارتی صدارت، غیر معمولی رہی ہے۔ بھارت کے طول و عرض میں پھیلے تقریبات 60 شہروں میں اجلاس منعقد کئے گئے"۔

یہ بھی پڑھیں: African Union joins G20 افریقی یونین جی ٹوینٹی گروپ میں شامل

وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کی اجلاسوں میں نوجوانوں نے خاصی دلچسپی دکھائی جبکہ یہ ہندوستان کی ثقافت، روایات اور وراثت کو ظاہر کرنے کا ایک موقع رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "جی 20 نے ہندوستان کو دنیا کے لئے تیار اور دنیا کو ہندوستان کے لئے تیار کرنے میں تعاون کیا ہے۔" جے شنکر نے کہا کہ اعلامیہ جس میں قائدین نے مضبوط، پائیدار، متوازن و جامع ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا ہے اور SDGs پر پیشرفت کو تیز کرنے کی کوشش، پائیدار مستقبل کے لیے گرین ڈیولپمنٹ معاہدے کا تصور اور پائیدار ترقی کے لیے طرز زندگی پر اعلیٰ سطحی اصولوں کی توثیق کی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.