جس کی وجہ سے عوام کی امیدیں گرد آلود ہوئی ہیں اور ان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک پروگرام میں کہا کہ 'ملک میں مندی کی وجہ سے چین سے درآمد تیزی سے بڑھا ہے۔
اس مدت میں درآمد 1.22 لاکھ کروڑ روپیے بڑھا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے روزگار کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور نوجوان کم پیسوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔
دیہی علاقوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور بے روزگاری عوام کو بھٹکنے پر مجبور کر رہی ہے۔