مغربی بنگال میں شمالی 24 پرگنہ کے کمرہٹی کے مختلف علاقوں میں ڈائریا وبا بھیانک شکل اختیار کرچکا ہے. اس بیماری میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سینکڑوں افراد اس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
اس ضمن میں ساگر دتہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈائریا میں مبتلا کئی مریض اسپتال پہونچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کمرہٹی سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی مدن مترا نے کہا کہ چند لوگوں کے بیمار ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن واضح طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ وہ ڈائریا کی وجہ سے وہ بیمار پڑے ہیں۔
مزید پڑھیں:نوئیڈا: پولیس اور کسانوں میں نوک جھونک، سیکڑوں کسان گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس ڈائریا وبا سے کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے. افواہ پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے. کلکتہ میڈیکل ہیلتھ کی ٹیم کمرہٹی کے دورے پر ہے۔
کمرہٹی میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ گوپال ساہا نے کہا کہ حالات پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، امید ہے کہ بہت جلد حالات معمول پر واپس لوٹ آئیں گے۔