ETV Bharat / state

'پی ایم کیئرس فنڈ میں مکمل شفافیت' - پی ایم کیئرس فنڈ

کمپنیوں کی طرف سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کی رقم پی ایم کیئرس فنڈ میں دینے اور اس میں دیئے گئے تعاون کو انکم ٹیکس سے چھوٹ فراہم کرنے والے ٹیکسیشن اور دیگر قوانین(کچھ دفعات میں آسانیاں اور ترمیم) بل۔ 2020 آج لوک سبھا میں منظور ہوگیا۔

'پی ایم کیئرس فنڈ میں مکمل شفافیت'
'پی ایم کیئرس فنڈ میں مکمل شفافیت'
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:36 AM IST

پی ایم کیئرس فنڈ میں دینے اور اس میں دیئے گئے تعاون کو انکم ٹیکس سے چھوٹ فراہم کرنے والے ٹیکسیشن اور دیگر قوانین(کچھ دفعات میں آسانیاں اور ترمیم) بل۔ 2020 آج لوک سبھا میں منظور ہوگیا۔

یہ بل ٹیکسیشن اور دیگر قوانین (کچھ دفعات میں چھوٹ) آرڈی ننس۔2020 کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ کووڈ۔19 کے پیش نظر ٹیکسیشن اور ریٹرن وغیرہ سے متعلق کئی تاریخوں کو آگے بڑھانے کے لئے آرڈی ننس کے ذریعہ کیے گئے التزامات کو اس بل میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایم کیئرس فنڈ میں دی جانے والی رقم کو انکم ٹیکس سے چھوٹ اور سی ایس آر سے متعلق چھوٹ کے ساتھ ہی انکم ٹیکس ریٹرن کی فیس لیس تشخیص کا بھی اس بل کے ذریعہ انتظام کیا جارہا ہے۔

بل پر ایوان میں ہوئی بحث کے دوران وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہاکہ پی ایم کیئرس فنڈ میں مکمل شفافیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایم کیئرس فنڈ اور وزیراعظم نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ میں انتظامیہ اور رجسٹریشن کے علاوہ کوئی فرق نہیں ہے۔ وزیراعظم نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ میں صرف ایک پارٹی کے صدر کو مستقل رکن بنانے کا التزام کیا گیا ہے جبکہ پی ایم کیئرس فنڈ میں تمام اراکین ایکس آفشیو ہیں۔

وزیراعظم نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ کا 1948سے آج تک رجسٹریشن نہیں ہوا ہے جبکہ پی ایم کیئرس فنڈ مکمل طورپر شفاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: پھولوں کے کاروبار میں بے تحاشہ کمی

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ دونوں فنڈوں کا مقصد ایک ہے، موجودہ وقت میں ایک ہی کمپنی دونوں کا آڈٹ کررہی ہے، دونوں معلومات کے حق قانون کے دائرے سے باہر ہیں اور دونوں کا انتظامی کام وزیراعظم دفتر کے جوائنٹ سکریٹری سطح کے افسر کی نگرانی میں ہے۔

اس بل کے ذریعہ وزیراعظم نیشنل ڈیزاسٹر فنڈ کی طرح پی ایم کیئرس فنڈ میں دیئے جانے والے تعاون کو انکم ٹیکس کی دفعہ 80سی کے تحت انکم ٹیکس سے چھوٹ دی جارہی ہے اور کمپنیوں کو اپنی سی ایس آر کی رقم اس فنڈ میں دینے کا حق دیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.