قومی دارالحکومت میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اس سرکلر میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ ابھی تک سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج سے متعلق کوئی بھی احکامات جاری نہیں کیے گیے اور نہ ہی کوئی بات مذاکرات ہو پائی ہے۔
اس لیے حج کمیٹی آف انڈیا نے فی الحال سنہ 2020 کے حج کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، لیکن حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری اس سرکلر کے مطابق جو عازمین اس بار حج کی فہرست سے اپنا نام واپس لینا چاہتے ہیں وہ فارم بھر کر جمع کی گئی مکمل رقم بغیر کسی کٹوتی کے وصول کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی مہلک وبا سے بچنے کے لیے تمام ممالک میں حکومتی سطح پر پابندیاں عائد ہیں۔
ایسی صورت میں سعودی حکومت کے لوگ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں، ایسے میں سعودی عوام کے علاوہ تمام ممالک سے عازمین کی آمد پر پابندی برقرار رکھنے کی امید کی جارہی ہے۔