راشٹرپتی بھون میں مغل گارڈن اپنے سالانہ باغ میلے سے موسم بہار کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے۔
وہیں راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں واقع یہ پرکشش باغ 5 فروری کو عام لوگوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔
راشٹر پتی بھون کے سپرنٹنڈنٹ پی این جوشی نے مغل گارڈن کھولنے اعلان اتوار کے روز کیا۔
اس بار 10،000 ٹولپ پھل ، 138 قسم کے گلاب اور 70 قسم کے 5000 موسمی پھول زائرین کا استقبال کریں گے۔
اس کے نادر اور پرکشش گلاب کے لئے مشہور، اس باغ کی اصل توجہ اس بار گریس دا موناکو نامی گلاب ہوگا۔ گشتہ برس موناکو کے پرنس البرٹ دوم نے باغ میں گلاب لگائے تھے۔
مغل گارڈن کا دورہ کرنے پر، لوگ راشٹرپتی بھون میوزیم بھی جاسکتے ہیں۔ میوزیم میں باغ کی آرکائیو فوٹو اور پینٹنگز لگائی گئی ہیں۔
یہ گارڈن 5 فروری سے 8 مارچ تک پیر کے علاوہ ہفتہ بھر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔