ETV Bharat / state

لکھنؤ سے دہلی کے لیے 'تیجس ایکسپریس' روانہ - Tejas Express

تیجس ٹرین ملک کی پہلی نجی ٹرین ہے۔ اس کے علاوہ فضائی خدمات کمپنیز جس طرح سے اپنے جہاز کی پہلی پرواز پر مسافروں کو تحائف پیش کرتی ہے۔ اسی طرح آر سی ٹی سی تیجس اسپشل میں پہلا سفر کرنے والے مسافروں کو بھی تحائف دیے جائیں گے۔

تیجس ایکسپریس
author img

By

Published : Oct 4, 2019, 8:30 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے دہلی تک خصوصی تیجس ٹرین سے مسافروں کا سفر شاندار ہونے جارہا ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج لکھنؤ جنکشن سے اس ٹرین کو دہلی کے لیے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

تیجس کا پہلا سفر مسافروں کے لیے کافی شاندار احساس دلائے گا کیونکہ اس ٹرین میں پہلی بار ہوائی جہاز کی طرز پر مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرائی جارہی ہیں۔

لکھنؤ سے دہلی کے لیے 'تیجس ایکسپریس' روانہ

اس ٹرین میں مسافروں کو آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے لذیذ کھانا بھی فراہم کیا جائے گا اور اس کے لیے مسافروں سے کسی بھی قسم کا چارج نہیں وصولا جائے گا۔

آئی آر سی ٹی سی اسپیشل ٹرین تیجس کو لکھنؤ جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر چھ سے صبح 9:30 بجے روانہ کیا جانا تھا لیکن وزیراعلیٰ کے خطاب کے بعد ٹرین کو 10 بجے روانہ کیا گیا اور یہ ٹرین آج شام نئی دہلی پہنچے گی۔

اس کے بعد لکھنؤ سے صبح 6 بج کر 10 منٹ پر یہ روانہ ہوگی اور 12 بج کر 25 منٹ پر یہ ٹرین دہلی پہنچے گی۔ اس کے بعد وہاں سے 4 بج کر 30 منٹ پر واپسی کرے گی اور لکھنؤ 10 بج کر 45 منٹ پر پہنچ جائے گی۔ یہ ٹرین کانپور اور غازی آباد میں بھی رکے گی۔

اسپیشل ٹرین کے کرائے کی بات کی جائے تو لکھنؤ سے دہلی کے لیے اے سی ٹیئر کار کا کرایا 1125 روپے اور ایکزیکٹیو ٹیئر کار کا کرایہ 2310 روپے ہے جبکہ وہاں سے اے سی ٹیئر کا کرایہ 1280 اور ایگزیکیٹیو ٹیئر کار کا کرایہ 2410 روپے ہوگا۔ لکھنؤ سے کانپور کے لیے کرایہ صرف 320 روپے ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.