ETV Bharat / state

دہلی کے اس سرکاری اسپتال میں مفت کورونا ٹیسٹ - دہلی کے لال بہادر شاستری اسپتال میں کورونا ٹیسٹ

دہلی کے لال بہادر شاستری اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کوئی بھی مفت ٹیسٹ کے لئے دہلی کے اس سرکاری اسپتال میں جاسکتا ہے۔ لال بہادر شاستری اسپتال میں پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کورونا کا جانچ کیا جارہا ہے۔

دہلی کے اس سرکاری اسپتال میں مفت کورونا ٹیسٹ

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 12:54 PM IST

مشرقی دہلی کے علاقے کھچڑی پور کے لال بہادر شاستری اسپتال میں فری کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کوئی بھی مفت ٹیسٹ کے لئے دہلی کے مذکورہ سرکاری اسپتال میں جاسکتا ہے۔ لال بہادر شاستری اسپتال میں پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے کورونا کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر دہلی حکومت نے ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا ہے۔ ہر روز دہلی حکومت تقریباً 20 ہزار لوگوں کا ٹیسٹ کر رہی ہے۔

وہیں دہلی میں اموات کی مجموعی تعداد 2680 ہوگئی ہے۔ جس کے بعد دہلی میں اب تک 56235 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں اور کورونا کے 26246 فعال کیسز ہیں، جن میں ہوم آئیسولیشن میں 16329 مریض ہیں۔

کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دہلی حکومت جانچ پر زور دے رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9619 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ تو وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6538 اینٹیجن ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ساتھ ہی دہلی میں اب تک کل 514573 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.