ETV Bharat / state

Corona Active Cases in India: ملک میں کورونا کے 40 ہزار فعال کیسز - Three thousand new cases of Corona in India

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے تین ہزار 614 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 40 ہزار 559 رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے 40 ہزار فعال کیسز
ملک میں کورونا کے 40 ہزار فعال کیسز
author img

By

Published : Mar 12, 2022, 10:08 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کے مقابلے میں تیزی سے صحتیاب ہورہے لوگوں کی وجہ سے اب ملک میں فعال کیسز کم ہوکر تقریباً 40 ہزار رہ گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتے کو یہاں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 18 لاکھ 18 ہزار 511 کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 179 کروڑ 91 لاکھ 57 ہزار 486 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔

وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے تین ہزار 614 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو کر 40 ہزار 559 رہ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

وزارت نے کہا کہ اسی دوران پانچ ہزار 185 افراد نے کووڈ کو شکست دی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 31 ہزار 513 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.71 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 8 لاکھ 21 ہزار 122 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 77 کروڑ 77 لاکھ 58 ہزار 414 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 100 مریضوں کی موت ہوئی ہے جو ایک دن پہلے کووڈ 19 سے ہونے والی اموات سے 89 کم ہے۔ ملک میں اس وقت شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.