اس کے ساتھ ہی اڑیسہ اسمبلی انتخابات کے چوتھے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم کا شور بھی آج تھم گیا۔
جموں و کشمیر کی اننت ناگ سیٹ سمیت 9 ریاستوں کی 72 نشستوں اور اڑیسہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لیے پیر کے روز پولنگ ہوگی۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اننت ناگ سیٹ پر تین حصوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ اس سیٹ کے ایک حصے میں تیسرے مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جا چکے ہیں جبکہ چوتھے اور پانچویں مرحلے میں دیگر دو حصوں میں ووٹنگ ہوگی۔
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 961 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ ایک لاکھ 40 ہزار 849 پولنگ مراکز پر 12 کروڑ 79 لاکھ 58 ہزار 477 (127958477) ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 67322777 مرد، 60631574 خواتین اور 4126 تیسری صنف کے افراد شامل ہیں۔
اس مرحلے میں مرکزی وزیر گری راج سنگھ بہار کی بیگوسرائے سیٹ سے، گجیندر سنگھ شیخاوت راجستھان کی جودھپور سیٹ سے، پی پی چودھری راجستھان کی پالی سیٹ سے اور ایس ایس اہلووالیہ مغربی بنگال کی بردھمان۔ درگاپور سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
بیگوسرائے میں طلبا سیاست سے قومی سیاست میں آئے کنہیا کمار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار کے طور پر گری راج سنگھ کو ٹکر دے رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے تنویر حسن کی موجودگی کی وجہ سے وہاں مقابلہ سہ رخی ہو گیا ہے۔ جودھپور میں شیخاوت کا مقابلہ راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کے بیٹے ویبھو گہلوت سے ہے جو کانگریس کے امیدوار ہیں۔
دیگر اہم امیدواروں میں راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے اوپیندر کشواہا بہار کے اجیار پور سے سماج وادی پارٹی کی ڈمپل یادو اتر پردیش کے قنوج سے راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی بہار کی دربھنگہ سیٹ سے، کانگریس کی ارملا ماتونڈكر ممبئی شمال سے، سنجے نروپم ممبئی شمال مغرب سے اور پریہ دت ممبئی شمال مشرق سے اور بی جے پی کے بابل سپریو مغربی بنگال کے آسنسول سے، سوامی ساکشی مہاراج اترپردیش کے اناؤ اور دشینت کمار راجستھان کے جھالاواڑ۔بارن سے انتخابی میدان میں ہیں۔ کمار راجستھان کی سابق وزیراعلی وسندھرا راجے سندھیا کے بیٹے ہیں۔
ممبئی شمال مشرق میں دت کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی پونم مہاجن ٹکر دے رہی ہیں۔ ممبئی جنوبی سیٹ سے شیوسینا کے موجودہ ایم پی اروند گنپت ساونت اور کانگریس کے ملند دیورا اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
اس مرحلے میں مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اتر پردیش کی 13۔13، مغربی بنگال کی آٹھ، اڑیسہ اور مدھیہ پردیش کے چھ-چھ، بہار کی پانچ اور جھارکھنڈ کی تین سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ اننت ناگ سیٹ کے تحت پلوامہ ضلع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کی تمام 48 اور اڑیسہ کی تمام 21 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات مکمل ہو جائیں گے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں پیر کے روز پولنگ کا پہلا مرحلہ ہوگا۔