امرتسر: ریاست پنجاب کے امرتسر اٹاری روڈ گھرندا چوک پر درد ناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں چار نوجوانوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ کچھ افراد شدید زخمی بتائے جارہے ہیں۔ اس حادثے کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے دلجیت سنگھ نے بتایا کہ آٹو میں کل 12 نوجوان سوار تھے، جو کھاسہ کے ایک شیلر میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تمام نوجوان نیستھا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ نوجوان اپنا کام ختم کر کے اپنے گھر واپس جا رہے تھے تبھی 180 کی رفتار سے آنے والی ورنا کار نے آٹو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی جب کہ دیگر نوجوانوں نے ہسپتال جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ بقیہ نوجوانوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ Road Accident In Amritsar
واضح رہے کہ ریاست راجستھان کے ضلع ہنومان گڑھ میں اتوار کی صبح یکم جنوری 2023 کو دردناک خبر سامنے آئی۔ ہنومان گڑھ علاقے کے پلو تھانہ علاقے کے میگا ہائی وے پر واقع گاؤں بسرسر میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی کو پلو اسپتال سے بیکانیر ریفر کیا گیا۔ فی الحال ابھی تک ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس جلد ہی شناخت کا پتا لگا کر واضح کردے گی۔Road accident in Hanumangarh
- یہ بھی پڑھیں : Navsari Road Accident گجرات سڑک حادثے میں نو افراد ہلاک