ETV Bharat / state

جیا جیٹلی کو آپریشن ویسٹ اینڈ نامی اسٹنگ کیس میں سزا سنائی گئی - اسپیشل جج وریندر بھٹ

سمتا پارٹی کی سابق چیئرپرسن جیا جیٹلی کو راؤز ایوینیو عدالت نے سن 2000 میں ہوئے پورٹل کے آپریشن ویسٹ اینڈ نامی اسٹنگ کیس میں سزا سنائی ہے۔

Former Samata Party president Jaya Jaitley convicted in 2000 Operation West End Sting case
جیا جیٹلی کو آپریشن ویسٹ اینڈ نامی اسٹنگ کیس میں سزا سنائی گئی
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 4:30 PM IST

راؤز ایوینیو عدالت نے سنہ 2000 میں سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی کو پورٹل کے آپریشن ویسٹ اینڈ اسٹنگ کیس میں دفاعی سودوں میں بدعنوانی کا مجرم قرار دیا ہے۔

جیا جیٹلی کے علاوہ اسپیشل جج وریندر بھٹ نے گوپال کے پیچروال اور ریٹائرڈ میجر جنرل ایس پی مورگئی کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت ان تینوں افراد کی سزا 29 جولائی کو سنائے گی۔

بتادیں کہ یہ معاملہ سال 2000 کا ہے۔ اس وقت تہلکا ڈاٹ کام نے آپریشن ویسٹ اینڈ کے نام سے ایک اسٹنگ کیا تھا، جس کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے 2006 میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

عدالت نے ان تینوں ملزموں کے خلاف 2012 میں الزامات عائد کیے تھے۔ عدالت نے ان تینوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120 بی اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 9 کے تحت الزامات عائد کیے۔

مزید پڑھیں: مودی اور شاہ نے ہرسمرت کو سالگرہ کی مبارکباد دی

اس اسٹنگ کی آمد کے بعد سیاسی حلقوں میں کافی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ اس کی وجہ سے اس وقت کے وزیر دفاع جارج فرنانڈیز کو اس وقت کی اٹل بہاری واجپائی حکومت سے استعفی دینا پڑا تھا۔ اس معاملے میں اس وقت کے بی جے پی صدر بنگارو لکشمن کا نام بھی سامنے آیا تھا، لیکن انکوائری کمیٹی نے انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.