راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ڈاکٹر سنگھ کو اپنے چیمبر میں حلف دلایا۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر سنگھ اس مرتبہ راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ گذشتہ دنوں وہ راجیہ سبھا کے ضمنی الیکشن میں کانگریس کے امیدوار کے طورپر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے وہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن تھے اور ان کی مدت کار ختم ہوگئی تھی۔
اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور‘ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی اور راجیہ سبھا کے لیڈر تھاور چند گہلوت‘ اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور ڈپٹی لیڈر آنند شرما، احمد پٹیل، اشوک گہلوت، سچن پائلٹ وغیرہ موجود تھے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ آج راجستھان سے گذشتہ 19 اگست 2019 کو بلامقابلہ راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے۔
ضمنی انتخاب میں نامزدگیاں واپس لینے کی مہلت ختم ہونے کے بعد منموہن سنگھ کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے منموہن سنگھ کو ایوان بالا کے لیے منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔
راجیہ سبھا کے سابق رکن مدن لال سینی کے انتقال کے بعد منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس نے منموہن سنگھ کو نامزد کیا جبکہ بی جے پی نے اس نشست کے لیے اپنے کسی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا۔