ETV Bharat / state

Atal Bihari Vajpayee: واجپئی کی تیسری برسی پر خراجِ عقیدت - جواہر لال نہرو کے بعد تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز

سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا 16 اگست 2018 کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہیں سنہ 2015 میں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

former pm atal bihari vajpayee
former pm atal bihari vajpayee
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 10:30 AM IST

Updated : Aug 16, 2021, 3:14 PM IST

ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو آج ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی یاد میں اٹل سمادھی میں پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت کئی رہنما موجود ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ سابق وزیر اعظم واجپائی کا 16 اگست 2018 کو دہلی کے ایمس ہسپتال میں انتقال ہوگیا تھا، انہیں سنہ 2015 میں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔ اٹل بہاری واجپائی وہ واحد رہنما تھے جو جواہر لال نہرو کے بعد تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

پروگرام صبح .6:45 بجے اٹل سمادھی استھل 'سدیو اٹل' پر شروع ہوا جہاں وزیراعظم نریندر مودی اور صدر سمیت تمام قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:۔ یادگیر: ضلع بی جے پی دفتر میں منائی گئی سابق وزیراعظم کی برسی

وہیں اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سابق وزیر اعظم کی برسی کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کی، یوگی آدتیہ ناتھ صبح 10 بجے لوک بھون میں سابق وزیر اعظم کے مجسمے کو گل پوشی کی۔

Last Updated : Aug 16, 2021, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.