اس موقع پر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ حالانکہ اب وہ نہ تو جے این یو کے طالب علم ہیں اور نہ ہی کسی طلبأ تنظیم کے رہنما لیکن جے این یو کے سابق طالب علم ہونے کے ناطے وہ یونیورسٹی کے طلبأ کے حالیہ دنوں میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے اور متاثر طلبأ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھر کے الگ الگ فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اس احتجاج میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بھی شرکت کی تھی تب کنہیا نے اس کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ' اچھا وہ آئی تھیں، ہم نہیں دیکھ پائے ہم عوام کو دیکھ رہے تھے اور میری بات نہیں ہوئی ان سے، اگر بات ہوئی ہوتی تو ہم خوش رہتے اور چمک رہے ہوتے'۔