ETV Bharat / state

M S GILL PASSES AWAY سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایم ایس گل انتقال کر گئے - شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے مرکزی وزیر

سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ گل کا 86 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کانگریس کی قیادت والی حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت اور شماریات اور پروگرام کے نفاذ کے مرکزی وزیر کے فرائض انجام دے چکے تھے۔ He was admitted to a hospital in South Delhi,youth affairs and sports minister and minister of statistics and programme implementation

MANOHAR SINGH GILL PASSES AWAY
MANOHAR SINGH GILL PASSES AWAY
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 16, 2023, 8:11 AM IST

Updated : Oct 16, 2023, 10:10 AM IST

نئی دہلی:سابق الیکشن کمشنر ڈاکٹر منوہر سنگھ گل کا اتوار کو دہلی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 86 برس تھی اور وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انہیں جنوبی دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ایک بیان میں گل کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایم ایس گل پنجاب کیڈر کے 1958 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسر تھے اور ملک کے 11ویں چیف الیکشن کمشنر تھے۔ وہ اس عہدے پر ٹی این شیشن کے جانشین تھے۔ ایم ایس گل کا دور 12 دسمبر 1996 سے 13 جون 2001 تک تھا۔ ان کے دور میں 12ویں لوک سبھا (1998) اور تیرھویں لوک سبھا (1999) کے انتخابات کے علاوہ گیارہویں صدر کا انتخاب بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ای وی ایم -وی وی پی پی اے ٹی پرچیوں کی سوفیصد تصدیق کی عرضی کی مخالفت

الیکشن کمیشن نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے انتخابی عمل کو ایم ایس گل کی طرف سے جو قیادت ملی ہے اور اس عمل کے تئیں ان کا عزم ہمیشہ الیکشن کمیشن کو متاثر کرتا رہے گا۔ عوامی خدمات میں ان کی شاندار خدمات کے لیے انہیں 2000 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ ایم ایس گل پہلی بار 2004 میں کانگریس کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے اور 2016 تک ایوان کے رکن رہے۔ اس مدت کے دوران انہوں نے کانگریس کی قیادت والی حکومت میں نوجوانوں اور کھیلوں کی وزارت اور شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔

Last Updated : Oct 16, 2023, 10:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.