ETV Bharat / state

دہلی میں پینے کے پانی کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 3:13 PM IST

خواتین کا کہنا ہے کہ 'دہلی حکومت غریب بے سہارا لوگوں کو کھانا مہیا کررہی ہے، کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی وقت پر مہیا کرا دے تو لوگوں کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

دہلی میں پینے کے پانی کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور
دہلی میں پینے کے پانی کے لئے دربدر بھٹکنے پر مجبور

قومی دارالحکومت کے مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ کے شیو وہار فیز 3 کے رہائشی پینے کے پانی کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 5 دن میں ٹینکر آتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو وافر مقدار میں پانی نہیں مل پاتا ہے۔ جس کے باعث لوگوں کو پینے کے پانی کے لئے ادھر ادھر بھٹکنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'علاوہ ازیں پانی کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔ پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ پینے کا پانی خریدنے کے لئے مجبور ہیں یا پھر سمر سیبل کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں۔'

لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'علاقے میں پینے کے پانی کی لائن 4 سال سے بچھی ہوئی ہیں لیکن دہلی حکومت پینے کے پانی کی لائنوں کو شروع کرنے سے قاصر ہے۔ جس کی وجہ سے شدید گرمی میں لوگ اس تکلیف میں مبتلا ہیں۔

وہیں خواتین کا کہنا ہے کہ 'دہلی حکومت غریب بے سہارا لوگوں کو کھانا مہیا کررہی ہے، کھانے کے ساتھ ساتھ پینے کا پانی بھی وقت پر مہیا کرا دے تو لوگوں کی مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

علاقے کے لوگوں کو دور دراز علاقوں سے پینے کا پانی لانا پڑ رہا ہے۔

مصطفیٰ آباد اسمبلی حلقہ کے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی حاجی یونس سے بھی مقامی لوگوں نے پینے کے پانی کے مسئلے کے بارے میں متعدد بار بات کی، لیکن رکن اسمبلی بھی اس مسئلے کا کوئی حل نہیں نکال سکے۔

لوگوں نے دہلی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقے میں پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرے تاکہ چھوٹے بچوں اور بزرگوں کو اتنی سخت گرمی میں پینے کے پانی کے لئے قطار میں نہ لگنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.