کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ غریب اور ضرورتمندوں کو دو وقت کے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے جس کے بعد متعدد تنظیمیں ضرورتمندوں کے لیے اشیائے ضروریہ کا انتظام کر کے ان کی مدد کر رہی ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے 'ٹیلنٹ گروپ' کے ارکان سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی کے مختلف علاقوں میں ضرورتمندوں تک راشن، دوائیاں اور کھانا تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی مرتبہ کھانا تقسیم کرنے باہر نکلے تو بھوک سے بے حال لوگوں کا ہجوم ان پر ٹوٹ پڑا جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اب مسلسل لوگوں میں کھانا تقسیم کریں گے۔ اس کے بعد سے تقریباً 150 سے زائد دن گزرنے کے بعد بھی ان کا کمیونٹی کچن جاری ہے