کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، جس کے سبب یومیہ مزدور کو سخت مشکلا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان مزدوروں کے پاس نہ تو سر چھپانے کے لیے کوئی چھت ہے اور نہ ہی روزگار کا کوئی بندوبست، لیکن بھوک سے بے حال یہ مزدور حکومت اور دیگر غیر سماجی تنظیموں کے رحم و کرم پر اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔
دہلی میں تلاش معاش کے لیے برسوں سے رہنے والے یہ مزدور کورونا وائرس کے بعد ملک بھر میں نافذ ہوئے لوک ڈاؤن سے پریشان یہ مزدور اپنے آبائی علاقوں میں لوٹ چکے ہیں، تاہم کچھ لوگ ایسے بھی جو ابھی بھی دہلی میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔
مزدوروں کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بی ہیومن نامی سماجی تنظیم نے پرانی دہلی میں روزانہ دو ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا ہے۔
یہ تنظیم دہلی کے ترکمان گیٹ علاقے میں روزانہ کھانا تقسیم کرکے ان کے چہروں سے غائب مسکراہٹ کو واپس لانے کا کام کرتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی زد میں تین ہزار 599 افراد آ چکے ہیں، جب کہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے۔