ETV Bharat / state

آسام میں اس برس تیسری مرتبہ سیلاب، ابتک 118 ہلاک - اس وقت 155 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں

آسام کے پانچ اضلاع سیلاب کی زد میں ہیں، ان پانچ اضلاع میں 1.80 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔

آسام میں اس برس تیسری مرتبہ سیلاب، ابتک 118 ہلاک

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 8:11 AM IST

ریاست میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے اس برس تیسری مرتبہ آسام کو سیلابی صورت حال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

سیلاب کی تازہ صورت حال کی وجہ سے 1.80 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ڈیلی سیلاب رپورٹ کے مطابق ضلع ناگون کے کمپور میں ایک شخص کی پانی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔

اس برس سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے دھیماجی، لکھیم پور، ناگون، موریگاؤں اورمغربی کاربی انگلونگ ضلع کے 1.78 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 155 گاؤں سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور 6،437 ہیکٹر میں پھیلی فصل تباہ ہوگئی ہے۔

محکموں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 25 امدادی کیمپ لگائے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.