ETV Bharat / state

مودی نے ممتا اور شیوراج سے بات کی - etv bharat urdu

وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب سے بے حال مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ اورمغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بات کرکے صورتحال کی معلومات لی ہے اور مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مودی نے ممتا شیوراج سے بات کی
مودی نے ممتا شیوراج سے بات کی
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:19 PM IST

وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹویٹ کیا وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں باندھ سے پانی چھوڑے جانے کے سبب آئے سیلاب کی صورتحال کے بارے میں ریاست کی وزیراعلی ممتا بنرجی کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد کی غرض سے مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیراعظم متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت اورخیر و عافیت کے لیے دعاگو ہیں۔

ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت مدھیہ پردیش کی شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے تعاون کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ قریب سے کام کر رہی ہے۔

میں نے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے بات کی ہے اور صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:ہندوستان کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے: مودی

میں تمام افراد کی سلامتی اور بھلائی کے لیے دعاگو ہوں ۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں سیلاب کے سبب معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور عوام کو روز مرہ کے کام پورا کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.