ETV Bharat / state

بنگال، آسام سمیت 5 ریاستوں میں ووٹنگ جاری - پڈوچیری میں بھی آج ہی 30 سیٹوں پر پولنگ

مغربی بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

five states assembly elections 2021 voting for 475 seats
بنگال،آسام سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات آج
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 6:52 AM IST

Updated : Apr 6, 2021, 7:31 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

وزیر اعظم کا ٹوئٹ
وزیر اعظم کا ٹوئٹ

نریندر مودی نے مغربی بنگال میں آج ہورہے اسمبلی انتخابات میں ووٹرز خاص کر نوجوانوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل ۔

مغربی بنگال میں تیسرے مرحلے کے لیے 31 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے جبکہ آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے 40 اسمبلی سیٹوں پرووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

ریاست تمل ناڈو کی سبھی 234 سیٹوں اور کیرالہ کی 140 سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ، جبکہ مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں بھی آج ہی 30 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بنگال اور تمل ناڈو میں سیاسی رسہ کشی جاری ہے وہیں آسام میں بھی تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ ہے، کیرالہ میں اور پڈوچیری میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 میں تیسرے مرحلے میں کل 78،52،425 ووٹرز کے لیے 10،871 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ تیسرے مرحلے کے کل 31 سیٹوں کے لیے 205 امیدوار میدان میں ہیں۔

آسام اسمبلی انتخابات 2021 میں تیسرے مرحلے میں کل 11 اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔

تیسرے مرحلے میں کل 79،19،641 افراد کے لیے 11،401 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔

کیرالہ اسمبلی انتخابات 2021 میں 14 اضلاع کے 140 اسمبلی حلقوں پر آج ووٹنگ جاری ہے، کل 2،74،46،039 ووٹرز کے لیے کل 40،771 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جبکہ 140 اسمبلی سیٹوں کے لیے 957 امیدوار میدان میں ہیں۔

پڈوچیری کے 30 اسمبلی حلقوں کے لیے 324 امیدوار میدان میں ہیں اور وہاں بی جے پی کے زیرقیادت محاذ کانگریس کے زیرقیادت اتحاد کا مقابلہ کررہا ہے۔

تمل ناڈو میں بی جے پی حکمران اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑ رہی ہے ، جبکہ کانگریس مرکزی اپوزیشن کے ڈی ایم کے کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس ریاست کا انتخاب علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد میں الیکشن لڑنے والی قومی پارٹیوں کے لئے بھی وقار کا سوال بنا ہوا ہے۔

Last Updated : Apr 6, 2021, 7:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.