ETV Bharat / state

Five new Mahalla Clinics پانچ نئے محلہ کلینک دہلی کے لوگوں کے لیے وقف، کیجریوال

محلہ کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ان لوگوں نے دہلی کے لوگوں کے خلاف بڑی سازشیں کیں اور دہلی والوں کے کام کو روکنے کی کوشش کی، لیکن میں تمام دہلی والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں کوئی کام نہیں رکنے دوں گا۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 7:58 PM IST

نئی دہلی: دہلی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کے روز کیشو پور سبزی منڈی، شہباز ڈیری، گووند پوری اور کالکاجی مارکیٹ میں پانچ محلہ کلینک کا افتتاح کیا۔ محلہ کلینک کی تعداد اب بڑھ کر 533 ہو گئی ہے جہاں ہر طرح کا علاج مفت ہے۔ آنے والے دنوں میں کیشو پور منڈی کی طرح غازی پور، مرغا منڈی اور اوکھلا منڈی میں بھی محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔

محلہ کلینک کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ان لوگوں نے دہلی کے لوگوں کے خلاف بڑی سازشیں کیں اور دہلی والوں کے کام کو روکنے کی کوشش کی، لیکن میں تمام دہلی والوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں کوئی کام نہیں رکنے دوں گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو محلہ کلینک سے کافی فائدہ مل رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں تمام محلہ کلینکوں میں دو کروڑ سے زیادہ لوگ علاج کرا چکے ہیں۔ اچھا علاج ہو رہا ہے، اسی لیے بڑے پرائیویٹ اسپتالوں میں جانے والے امیر لوگ اب محلہ کلینک میں علاج کروا رہے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں عام آادمی پارٹی ( آپ ) کی حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میں 660 محلہ کلینک کھولے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں محلہ کلینک کھل رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم ایل اے جرنیل سنگھ، ماحولیات اور ترقی کے وزیر گوپال رائے اور وزیر صحت سوربھ بھاردواج موجود تھے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نےسبزی منڈی میں محلہ کلینک کا دورہ کیا، مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔ محلہ کلینک کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ آج کیشو پور سبزی منڈی، شہباز ڈیری (ایک جنرل محلہ کلینک اور ایک مہیلا محلہ کلینک)، گووند پوری اور کالکاجی مارکیٹ میں پانچ محلہ کلینک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ دہلی میں اب کل 533 محلہ کلینک کام کر رہے ہیں. ان میں سے 512 محلہ کلینک صبح اور 21 شام کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔ ہم نے سال 2015-16 میں محلہ کلینک کےقیام کا عمل شروع کیا تھا ۔ کیشو پور منڈی میں بہت سے لوگ کام کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت سے تاجر ہیں اور بہت سے مزدور۔ ہلکا بخار، زکام یا کوئی معمولی بیماری ہو تو بڑے اسپتالوں میں جا کر لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا، جس سے آپ کا سارا دن خراب ہو جاتا تھا۔ اس سے اسپتالوں میں بھیڑ بڑھ جاتی تھی۔ اسی لیے ہم نے پوری دہلی میں چھوٹے محلہ کلینک کھولنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غریبوں کو بھی ملے گا آر اوکا صاف پانی، کیجریوال

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ پہلا محلہ کلینک پیتم پورہ کی کچی آبادیوں میں قائم کیا گیا اور اس کے اچھے نتائج ملے۔ لوگوں نے محلہ کلینک کو بہت سراہا اور بہت خوش ہوئے۔ کیونکہ لوگوں کو علاج کی سہولت ان کے گھر کے قریب ہی میسر ہے اور ڈاکٹر اچھا علاج کرتے ہیں۔ تمام ٹیسٹ اور ایکسرے مفت ہیں۔ تمام ادویات مفت دستیاب ہیں۔ دنیا بھر سے لوگ ان محلہ کلینکوں میں آنے لگے ہیں ۔ محلہ کلینک کو خوب داد ملنے لگی۔ اس کے بعد سویڈن کے سابق وزیراعظم، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل محلہ کلینک دیکھنے آئے۔ آہستہ آہستہ ہم نے پوری دہلی میں محلہ کلینک کو پھیلانا شروع کر دیا۔

یو این آئی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.