ETV Bharat / state

دہلی: الیکٹرانک سامان کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی

آؤٹر دہلی کے منڈکا کے علاقے میں گزشتہ رات ایک الیکٹرانک سامان کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی ہوئی ہے۔ کافی کوشش کے بعد فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 3:12 PM IST

دہلی: منڈکا کے ایک الیکٹرانک سامان کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی

گرمی بڑھتے ہی دارالحکومت دہلی میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رات گئے تھانہ منڈکا کے صنعتی علاقے میں آگ لگنے کی خبر سے سنسنی پھیل گئی۔ آگ الیکٹرانک سامان کے گودام میں لگی تھی۔ آگ نے محض کچھ ہی دیر میں پورے ویئر ہاؤس کو اپنے زد میں لے لیا۔

اس دوران آس پاس کے علاقے میں بھی دھواں پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے اور یہاں تعینات گارڈ نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیوں کو ایک کے بعد ایک طلب کرنا پڑا، تب جا کر آگ پر قابو پایا جاسکا۔

فی الحال آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ لیکن آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔ اس دوران آگ کی وجہ سے لاکھوں سامان جل گیا ہے۔ لیکن شکر ہے کہ اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.