یہ واقعہ منڈکا کے سورن پارک کے ایک گودام میں سنیچر کی شب تقریباً گیارہ بج کر 10 منٹ پر پیش آیا اور اس آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کے نو فائر انجن تعینات کیے گئے۔
محکمہ کے ملازمین کو آگ بجھانے کے دوران ایک شخص کی لاش ملی۔ واقعہ میں ایک دیگر شخص جھلس گیا لیکن اسے بچالیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق ایودھیا سے ہے جو گودام میں مزدوری کا کام کرتا تھا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ ایک منزلہ اس گودام میں ایئر کولر رکھے جاتے تھے۔
محکمے کے افسران نے بتایا کہ رات کو تقریباً ایک بجے آگ پر قابو پایا جاسکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔