واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
اس واقعے کے سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ پولیس لائن کے قریب ٹرانسفارمر کے پاس ہی آگ لگی تھی۔ تھوڑی ہی دیر میں آگ کئی دکانوں میں پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ تاہم، جب صورتحال بے قابو ہوگئی تب فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھریہ کے رکن اسمبلی پورنیما نیرج سنگھ بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے کہا کہ کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ اچانک آگ کیسے لگی۔