قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سی بی آئی کی عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ کو قابو میں کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جھالاواڑ: ڈمپر سے کچل کر ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت
آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن بتایا جاتا ہے کہ یہ آگ کافی خوفناک ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی اس آگ پر قابو پالیا جائے گا، ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔