ETV Bharat / state

دہلی کے بدھ وہار علاقے میں آتشزدگی

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 11:47 AM IST

دہلی کے بدھ وہار علاقے میں قریب صبح 6:30 بجے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں تین سے چار افراد جھلس گئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہیں 5 فائر ٹینڈر موقع پرپہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

دہلی کے بدھ وہار علاقے میں آتشزدگی
دہلی کے بدھ وہار علاقے میں آتشزدگی

دہلی کے بدھ وہار کے علاقے میں آج صبح 6:30 بجے کے قریب گھر میں زبردست آتشزدگی ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ایک خوفناک شکل اختیار کرلی۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کنبہ کے تمام افراد گھر میں موجود تھے۔ معلومات کے مطابق اس حادثے میں اب تک 3 سے 4 افراد کے جھلس جانے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ ہی آگ میں نوین نامی فائر فائٹر بھی جھلس گئے ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دہلی کے بدھ وہار علاقے میں آتشزدگی

صبح 6:30 بجے کے قریب فائر بریگیڈ کو بودھ وہار کے علاقے میں مکان کے اندر آگ لگنے کی اطلاع ملی، ایک کے بعد ایک فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ پوری طرح پھیل چکی تھی۔ جس میں کنبہ کے تین سے چار افراد آگ بجھاتے وقت جھلس گئے، ساتھ ہی نوین نامی فائر بریگیڈ کے کارکن جو بوانا ڈی ایس آئی ڈی سی سنٹر میں کام کرتے ہیں اس آگ کی زد میں آگئے۔ جو اس وقت خطرے سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے نریلا علاقے میں شدید آتشزدگی

فی الحال آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک یقینی طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ساتھ ہی تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.