ETV Bharat / state

دہلی کی جیلوں میں عمر دراز قیدیوں کو کورونا کا خوف - دارالحکومت دہلی کے جیل

ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس سب سے پہلے ان لوگوں کو متاثر کرتا ہے جن کو قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں کورونا انفیکشن کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیل میں قید قیدیوں کے لئے ہمیشہ خطرہ رہتا ہے کہ شاید انھیں کورونا کا انفیکشن نہ ہو۔

دہلی کی جیلوں میں سینئر سٹیزن قیدیوں کو کورونا کا خوف

author img

By

Published : Jul 7, 2020, 4:11 PM IST

دارالحکومت دہلی کے جیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے دو اموات کے بعد تہاڑ جیل میں بزرگ قیدیوں کے دل کی دھڑکنیں بڑھ گئی ہیں۔

کورونا وائرس نے دہلی کی تینوں جیلوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ جہاں جیل کے عملہ سمیت بہت سے قیدی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دہلی کی تینوں جیلوں میں کورونا انفیکشن کے 137 کیسزسامنے آئے ہیں۔ ان میں 84 جیل عملہ اور 53 قیدی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہلی کی تین جیلوں میں 100 بزرگ قیدی بند ہیں، جن کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔ کورونا سے پہلی بار منڈاؤلی جیل نمبر14 میں سینئر سٹیزن قیدی کور سنگھ کی موت ہو گئی تھی اور دوسری اسی بیرک میں قید سابق ایم ایل اے مہندر یادو کی موت ہوئی تھی۔

یہ بھی پرھیں: دہلی کی جیلوں میں قیدیوں کو اپنے وکلا سے بات کرنے کی ملی اجازت

تاہم تہاڑ جیل انتظامیہ نے جیل میں بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے اینٹیجن ٹیسٹ شروع کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر اقدامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ تاکہ کورونا انفیکشن کو جلد سے جلد پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.