ETV Bharat / state

کسان، مودی حکومت سے غازی پور راستہ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں

دہلی۔غازی پور بارڈر کو کھولنے کے لیے سپریم کورٹ کے ذریعہ دیئے گئے فیصلے کے بعد الگ ہی نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کسانوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اپنا تمبو ہٹالیا ہے لیکن وہیں کسان رہنما اور مظاہرین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ یہ راستہ کسانوں نے نہیں بلکہ خود مودی حکومت نے بند کیا ہے۔

کسان، مودی حکومت سے غازی پور راستہ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں
کسان، مودی حکومت سے غازی پور راستہ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 8:34 PM IST

دہلی۔غازی پور شاہراہ پر 11 ماہ سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے جبکہ ان دنوں راستہ کھولنے کو لے کر معاملہ گرم ہے۔ سپریم کورٹ میں راستہ کھولنے کے لیے عرضی دائر کی گئی تھی۔ سماعت کے بعد اترپردیش سرحد پر مظاہرہ کے مقام سے کسانوں نے تمبو کا پردہ اتارکر راستہ صاف کردیا ہے۔

کسان، مودی حکومت سے غازی پور راستہ کھولنے کا مطالبہ کررہے ہیں

کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے دہلی۔غازی پور بارڈر پر ’بیریکیڈ کی ذمہ داری مودی سرکار کی‘ اور’مودی سرکار راستہ کھولو‘ جیسے نعرے لکھ کر ماحول کو اور گرم کردیا ہے۔ راکیش ٹکیٹ نے خود ہرے رنگ کے پینٹ سے بیریکیڈ پر مذکورہ نعرے لکھے۔ ا ن کے ساتھ ساتھ دیگر کسانوں نے بھی بیریکیڈ پر نعرے تحریر کئے۔

راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو ہورہی پریشانیوں کے لیے سرکار اور پولیس ذمہ دار ہیں کیونکہ راستہ کسانوں نے نہیں بلکہ انہوں نے بند کیا ہوا ہے۔ یوپی گیٹ پر کسانوں نے صرف پردہ لگایا تھا اب وہ پردہ بھی ہٹادیا گیا ہے لیکن پردے کے پیچھے حکومت بیٹھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کسانوں نے غازی پور بارڈر کو خالی کردیا؟

انہوں نے کہا کہ مظاہرہ میں بیٹھے کسان اپنے حق کی بات سرکار سےکرنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت گزشتہ 9 ماہ سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسان وہاں پر راستے بند کرنے نہیں آئے ہیں، بلکہ وہ تو مرکزی حکومت سے اپنا حق لینے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ راستہ بند کرنے کے سوال پر اب الٹا کسان یوپی گیٹ کے سبھی بیریکیڈ کو ہٹانے کا مودی حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.