اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں بھی کسان ایکتا سنگھ کے کارکنان لاٹھی چارج کے واقعہ سے بہت مشتعل ہیں۔ آج پیر کو کسان ایکتا سنگھ کے کارکنان ریاستی صدر اکھلیش پردھان کی قیادت میں کیمپ آفس دنکور میں جمع ہوئے اور ہریانہ حکومت کی ارتھی نکال کر احتجاج کیا۔
تنظیم کے ریاستی جنرل سکریٹری ستیش کنارسی نے بتایا کہ کسان ایکتا سنگھ کے کارکنوں نے کیمپ آفس سے ارتھی کا جلوس نکالا اور دنکور کے مرکزی بازار سے گزرتے ہوئے بہاری لال چوک پر ہریانہ حکومت کی میت ( ارتھی )کو جلایا۔ ریاستی حکومت نے کسان مخالف ہونے کی مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی ایم نے کرنال پولیس کو کسانوں کے سر پھوڑنے کا حکم دیا۔ پولیس نے کسانوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا اور انہیں جلیانوالہ باغ واقعہ یاد دلایا۔
احتجاج میں شامل کسانوں نے کہاکہ کسان ایکتا سنگھ کا مطالبہ ہے کہ کرنال کے ایس ڈی ایم اور قصوروار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔ انہیں جیل بھیج دیا جائے۔'
- مزید پڑھیں: کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک: راہل
- کرنال: کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، ایک کسان ہلاک
- کرنال میں کسانوں پرلاٹھی چارج، راکیش ٹکیٹ نے مزمت کی
- کرنال میں کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج پر کسان رہنماؤں کا سخت ردعمل
احتجاجی مظاہرے میں رمیش کاسانہ، منیش نگر، بیلے نگر، اندرپال ماسٹر، امید ایڈوکیٹ، راممہر پردھان، کرشنا نگر، وکاس بھاٹی، اشوک نگر، اومیر نگر، شری کرشنا بیسالا، اروند سکریٹری، موہن پال، ڈاکٹر جعفر، ندیم سلمانی اور آزاد انصاری وغیرہ شامل تھے۔