ETV Bharat / state

کسانوں نےامت شاہ کی تجویز کو مسترد کیا - بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بھی کہا

وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ویڈیو جاری کر کسانوں کو 3 دسمبر کو بات چیت کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ شاہ نے کہا تھا کہ اگر اس سے پہلے کسان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں دہلی ہریانہ بارڈر چھوڑ کر دہلی کے براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ میں جانا پڑے گا۔

farmers rejected amit shah's proposal, saying no conditions were accepted
کسانوں نے ٹھکرائی امت شاہ کی تجویز، کہا کوئی شرط منظور نہیں
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 5:07 PM IST

مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کیے گئے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسان تنظیموں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

farmers rejected amit shah's proposal, saying no conditions were accepted
کسانوں نے ٹھکرائی امت شاہ کی تجویز، کہا کوئی شرط منظور نہیں

کسانوں کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے بات چیت کے ساتھ شرط لگا رکھی ہے، جو ان کو بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشتعل کسانوں کو 3 دسمبر کو بحث کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔

امت شاہ نے کہا تھا کہ اگر اس سے پہلے کسان مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں دہلی ہریانہ بارڈر (دہلی-ہریانہ بارڈر) پر بیریکیڈ چھوڑ کر براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ میں جانا پڑے گا۔ اس سے قبل، مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بھی کسانوں کو بات چیت کے لیے مدعو کیا تھا۔

اس کے بعد، کسان یونین نے آج ایک اہم اجلاس کیا اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ جانے کی شرط کو قبول نہیں کرتے ہیں۔

پنجاب کسان یونین کے صدر رولدو سنگھ نے اجلاس سے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ احتجاج کا مقام رام لیلا میدان ہے، لہذا براڑی کے نرینکاری گراؤنڈ کیوں جائیں۔

سنگھ نے کہا تھا کہ تینوں زرعی قوانین کے علاوہ کسان بجلی ترمیمی بل 2020 کو واپس لینے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ اگر مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو پھر اسے کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر گارنٹی کا قانون لانا ہوگا۔

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بھی کہا تھا کہ ہم احتجاج کے لیے نجی پنڈال، نرینکاری گراؤنڈ نہیں جائیں گے۔ رام لیلا میدان احتجاج کا مقام ہے۔ کسان گذشتہ تین ماہ سے زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت کی طرف سے ہماری کوئی بات نہیں مانی جا رہی ہے۔

امت شاہ نے کہا تھا کہ بہت ساری جگہوں پر اس سردی میں کسان اپنے ٹریکٹروں اور ٹرالیوں میں رہ رہے ہیں۔ کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ ایک بڑے میدان میں منتقل ہوجائیں۔

وہاں احتجاج کو منظم کرنے کے لیے پولیس کی اجازت دی جائے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ ہزاروں کسان براڑی گراؤنڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ لیکن زیادہ تر کسان ابھی بھی سنگھو بارڈر پر موجود ہیں۔ وہ براڑی گراؤنڈ نہیں جانا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف کسان تحریک کو لیکر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ پر اس تحریک کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔ امریندر نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کا فون نہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور پنجاب حکومت کے درمیان ملی بھگت کا الزام لگایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.