ETV Bharat / state

سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج - کسان سنگھو بارڈر احتجاج کررہے ہیں

سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف دہلی پولیس نے وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

farmer-booked-for-diseases-act-1897-at-singhu-border
سنگھو بارڈر پر بیٹھے کسانوں کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Dec 11, 2020, 3:45 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف 29 نومبر سے کسان سنگھو بارڈر احتجاج کررہے ہیں، وہیں دہلی پولیس نے کووڈ 19 کے قوانین کے خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔

وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔واضح رہے کہ احتجاج کے دوران ڈیوٹی کررہے دو آئی پی ایس کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے تین زرعی قوانین بنائے گئے، اسی قوانین کے خلاف کسان گزشتہ 16 دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان قوانین کو فوری طور پر واپس لیں۔

زرعی قوانین واپس لیے جانے سے متعلق کسانوں کی متعدد مرتبہ حکومت سے بات چیت ہوچکی ہے، لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔حکومت ان قوانین میں ترمیم کے لیے تیار ہے لیکن اسے واپس لینے کے لیے تیار نہیں ہے، جس کی وجہ سے کسانوں کا احتجاج ملک گیر سطح پر جاری ہے۔وہیں بڑی تعداد میں کسان سنگھو بارڈر پر جمع ہیں۔

سنگھو بارڈر پر جمع ہوئے کسانوں کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہیں کرنے کی وجہ سے دہلی پولیس نے ان کے خلاف حکومت کے حکم کے خلاف ورزی اور وبائی امراض ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کی۔اس سے قبل بھی کسانوں کے خلاف ہنگامہ آرائی کی دو ایف آئی آر علی پور تھانہ میں درج ہوچکی ہے، بارڈر پر ڈیوٹی کررہے ڈی سی پی گورو شرما اور گھنشیام بنسل بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.