ETV Bharat / state

Farm Laws Repealed: یوگیندر یادو کا حکومت سے ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی کا مطالبہ

کسان رہنما یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ 'سوراج پارٹی پنجاب، اتر پردیش کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔'

Farm Laws: کسان رہنما یوگیندر یادو سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Nov 20, 2021, 1:15 PM IST

زرعی قوانین (Farm Laws) کے خلاف کسان تحریک میں شامل سوراج پارٹی (Swaraj Party) کے بانی یوگیندر یادو سے ای ٹی وی بھارت دہلی کے اسٹیٹ ہیڈ وشال سوریا کانت نے خصوصی گفتگو کی۔

اس دوران یوگیندر یادو نے تینوں زرعی قوانین کو واپس (Farm Laws Repealed) لینے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ اس تحریک میں کسانوں کی جیت ہوگی جو ہمیں مل گئی۔

Farm Laws: کسان رہنما یوگیندر یادو سے خصوصی گفتگو

یوگیندر یادو نے اسے تاریخی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'یہ ایک تاریخی فتح ہے لیکن ادھوری ہے۔ اس ملک میں کسانوں نے اپنا وجود ثابت کر کے بتا دیا ہے کہ کسانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس ملک میں کسانوں کی بات سنے بغیر کوئی وزیر اعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔'

تحریک کی حکمت عملی کی جیت یا انتخابی سیاست کی جیت کے سوال پر یوگیندر یادو نے کہا کہ 'ہماری حکمت عملی نے دباؤ بنایا تو حکومت کو انتخابات کی فکر ہونے لگی۔ اس تحریک میں 700 لوگ شہید ہوئے، پھر بھی حکومت نہ مانی، لیکن انتخابی دستک میں کسانوں کی تحریک سے مرکزی حکومت گھبرا گئی اور آخر کار انہیں یہ فیصلہ لینا پڑا۔

اپوزیشن جماعتوں کے رول پر یوگیندر یادو نے کہا کہ 'اگر وہ اپنا رول ادا کرتے تو شاید کسانوں کو سڑک پر نہ آنا پڑتا۔ تعاون کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:

Farm Laws Repeal: زرعی بل کی منظوری سے لے کر زرعی قوانین کی منسوخی تک کی مکمل معلومات

کسانوں کے انتخابی عزائم سے متعلق معاملے پر یوگیندر یادو کا کہنا ہے کہ 'سوراج پارٹی پنجاب، اتر پردیش کے انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔'

وزیر اعظم مودی کی طرف سے ایم ایس پی پر کمیٹی بنانے کی یقین دہانی پر یوگیندر یادو نے کہا کہ 'اس ملک میں جس کام پر مٹی ڈالنی ہوتی ہے، اسی کے لیے کمیٹی بنتی ہے۔ حکومت کو پہلے ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی دینی چاہیے۔ اسے کیسے حاصل کیا جائے اس کے لیے دوبارہ کمیٹی بنائی جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.