ETV Bharat / state

سدرشن نیوز معاملہ میں کانگریس کے دو رہنماؤں کی بیویوں کی مداخلت - وکیل سنیل فرناڈیز

ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں کے ذریعہ ملک بھر میں پھیلائی جانے والی نفرت پر پابندی کا مطالبہ کے حوالہ سے کانگریس کے دو رہنماؤں کی بیویاں بھی سپریم کورٹ پہنچی ہیں۔

Sudarshan News case
سدرشن نیوز معاملہ میں کانگریس کے دو رہنماؤں کی بیویوں کی مداخلت
author img

By

Published : Sep 25, 2020, 12:55 PM IST

ٹیلی ویژن چینل پر ایک مباحثہ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے کانگریس کے آنجہانی رہنما راجیو تیاگی کی اہلیہ سنگیتا تیاگی اور ایک اور سینئر رہنما پون کھیڑا کی اہلیہ کوٹا نیلیما نے سدرشن نیوز کے ’بنداس بول‘ پروگرام کے سلسلے میں مداخلت کی درخواست دائر کی ہے۔

دونوں خواتین نے کچھ اینکروں کے پروگراموں کا حوالہ دے کر انہیں آزادی اظہار رائے کے حق کا فائدہ نہ دینے کی عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ۔

درخواست گزاردونوں خواتین نے مخلتف چینلوں کے چار اینکرز کے پرائم ٹائم ٹی وی شوز کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے پروگرام زیادہ تر فرقہ وارانہ نوعیت کے ہوتے ہیں اور حکمراں جماعت کی حمایت کرتے ہیں۔

وکیل سنیل فرناڈیز کے ذریعہ دائر درخواست میں ملک میں الیکٹرانک میڈیا کی صورتحال کا موازنہ نازی جرمنی سے کیا گیا ہے اور اس درخواست پر فوری سماعت کی عدالت عظمیٰ سے اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.