نئی دہلی: وزارت ریلوے نے سوشل میڈیا اور کچھ اخباروں میں چھپی ریلوے حفاظتی دستہ (آر پی ایف) میں کانسٹبل اور اسسٹنٹ انسپکٹر کے 9500 عہدوں پر بھرتی کی خبرکی تردیدکی ہے۔ وزارت ریلوے نے کہا کہ آر پی ایف میں 9500 کانسٹبل اور اسسٹنٹ انسپکٹر کی بھرتی کا پیغام شائع کیا گیا تھا جب کہ وزارت اور آر پی ایف نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اور کسی بھی پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا میں ایسی کوئی اطلاع کا اشتراک نہیں کیا ہے۔ Railway Board on RPF Fake recruitment
وزارت ریلوے نے کہا کہ یہ خبر پوری طرح فرضی ہے اوراسے سبھی معروف اور ذمے دار میڈیا تنظیموں کے ذریعے نوٹس میں نہیں لینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: Youth Arrested With Fake Certificate جعلی سرٹیفکیٹ کی مدد سے اگنی ویر کی بھرتی میں ملوث نوجوان گرفتار
یو این آئی