ETV Bharat / state

شاہین باغ کے عوام بھاری ٹریفک سے پریشان - دہلی سے نوئیڈا جانے والی سڑک میں بھاری ٹریفک

دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ تین ماہ سے شہریت ترمیم قانون، قومی شہری رجسٹر اور قومی آبادی رجسٹر کے خلاف احتجاج زور و شور سے جاری ہے، لیکن پولیس کی جانب سے کچھ علاقوں سے بیری کیڈنگ لگانے کی وجہ سے دہلی سے نوئیڈا جانے میں مقامی لوگوں کو بھاری ٹریفک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شاہین باغ کے عوام بھاری ٹریفک سے دو چار
شاہین باغ کے عوام بھاری ٹریفک سے دو چار
author img

By

Published : Mar 19, 2020, 12:52 PM IST

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں احتجاج جاری ہے۔احتجاج شروع ہوئے تقریباً تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن خواتین کے جوش و جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

احتجاج جاری ہونے کی وجہ سے نوئیڈا اور دہلی کو جوڑنے والی اہم شاہراہ اب بھی بند ہے اور پولیس نے سیکورٹی کا حوالہ دے کر کچھ علاقوں سے بیری کیڈنگ نہیں ہٹائی ہے۔

شاہین باغ کے عوام بھاری ٹریفک سے دو چار

لیکن شاہین باغ کے 9 نمبر سےنوئیڈا جانے والی سڑک کی بیری کیڈنگ ہٹانے سےجامعہ، ابوالفضل انکلیو اور شاہین باغ کے لوگوں کو نوئیڈا اور جیت پور جانے میں کافی آسانی ہو گئی تھی، لیکن آہستہ آہستہ اس راستے میں بھی ٹریفک ہونے لگی۔

جس کے بعد لوگوں نے شاہین باغ پولیس اسٹیشن کے راستے سے شاہین باغ 6 نمبر روڈ سے گزر کر 9 نمبر کا سفر طئے کرتے ہوئے نوئیڈا پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ نوئیڈا سے دہلی آنے والی روڈ اب بھی بند ہے۔

شاہین باغ پولیس اسٹیشن سے 9 نمبر کے روڈ تک بھاری ٹریفک ہونے سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت شاہین باغ 6 نمبر روڈ نے شاہراہ کی شکل اختیار کرلی ہے ۔بالخصوص صبح اور شام میں جام زیادہ رہتا ہے۔

یہ راستہ کھلنے سے فریدآباد اور دہلی سے نوئیڈا جانے والے لوگوں کو آسانی ہوئی ہے لیکن شاہین باغ کے لوگوں کو ٹریفک کی پریشانیاں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

شاہین باغ میں پتلی پتلی گلیاں ہیں کوئی ایساسڑک موجود نہیں ہے جہاں دونوں جانب سے باآسانی گاڑیاں گزر سکیں ۔شاہین باغ کا 6نمبر روڈ کشادہ نہیں ہے، جس وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.