آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ عالمی مہلک وبا کوروناوائرس کی وجہ سے ٹی-20 ورلڈ کپ اگر اس برس نہیں ہوا تو سنہ 2022 تک ملتوی کردیا جائے گا۔
سولہ ٹیمز اور براڈکاسٹرز کا 14 روزہ قرنطینہ آئی سی سی کے لیے چیلنج، اخراجات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہونے والی میٹنگ میں آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ کے حوالے سے تین آپشنز پر غور کرے گی۔ بی سی سی آئی ورلڈ کپ ٹی-20 ملتوی کرانے کا خواہشمند ہے،کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ کا اس برس انعقاد کا خواہشمند ہے۔
خیال رہے کہ اس بات کے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی-20 ورلڈ کپ ملتوی کردیا جائے گا۔
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں آسٹریلیا کے سخت قوانین کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد شدید خطرات سے دوچار ہے۔
واضح رہے کہ اگر ٹورنامنٹ ملتوی ہوتا ہے تو پھر یہ ٹورنامنٹ امید ہے کہ 2022 میں کھیلا جائے گا۔
سنہ 2021 میں ٹی-20 ورلڈ کپ بھارت میں ہوگا، اگر بھارت کو سنہ 2022 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی مل جاتی ہے تو پھر اسے پانچ ماہ بعد پچاس اوور کا ورلڈ کپ کرانا ہوگا، اس لیے آسٹریلیا کا ٹورنامنٹ ہی سنہ 2022 میں ہوسکتا ہے۔
ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے آسٹریلیا کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنے پڑے گا، جبکہ ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کی آئی سی سی کی جانب سے گرانٹ بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
اتوار کو سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے ٹی ٹی-20 ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی پیش گوئی کردی۔