بابائے قوم مہاتما گاندھی کا جامعہ ملیہ اسلامیہ سے خاص تعلق ہے۔ اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کے چیف لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف سے بات کی۔
ڈاکٹر طارق اشرف نے کہا کہ جامعہ آج جس مقام پر ہے اس میں مہاتما گاندھی کا کافی تعاون رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
چیف لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف نے بتایا کہ ان خطوط کے ذریعے وہ(گاندھی جی) اپنی منہ بولی بیٹی اور جامعہ کے دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے تھے۔ خطوط میں وہ جامعہ کی ترقی کے بارے میں بھی پوچھتے تھے۔
ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ 'کہا جاتا ہے کہ ایک بار جب جامعہ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا تو وہ(گاندھی جی) جامعہ کو بچانے کے لیے بھیک مانگنے کے لیے بھی تیار تھے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بہت سے صنعتکاروں سے بھی اپیل کی تھی کہ وہ جامعہ کے ساتھ تعاون کریں۔
اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ سینیئر سیکنڈری اسکول میں بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
بتادیں کہ ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں منعقدہ نمائش کا افتتاح جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر ناظم حسین جعفری نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے: یو این جنرل سیکرٹری
اس موقع پر جامعہ کے تمام اسکولوں کے پرنسپل ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مہتاب عالم اور جامعہ پبلک ریلیشن آفیسر احمد عظیم اس موقع پر موجود تھے۔