ETV Bharat / state

'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں' - مولانا سعد

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے تبلیغی جماعت کے وکیل فضیل احمد ایوبی سے خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے گذشتہ ایک برس کے دوران رونما ہوئے واقعات سے روبرو کراتے ہوئے بتایا کہ مولانا سعد کی جانب سے انہیں کیا ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں'

author img

By

Published : Mar 27, 2021, 9:09 PM IST

سنہ 2020 میں کورونا بحران کے دوران دہلی کے مرکز نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز بنگلے والی مسجد کو حکومت نے کورونا کا ذمہ دار بتاتے ہوئے بند کر دیا تھا۔

'مرکز نظام الدین اور تبلیغی جماعت کے اراکین کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں ناکام ہوئیں'

اس وقت سڑک سے لیکر ٹی وی چینلز تک تبلیغی جماعت کا نام بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی تھی، جس کے اثرات بھارت کے مختلف شہروں میں بھی دیکھنے کو ملے لیکن ملک کی مختلف عدالتوں کے ذریعے جاری کیے گیے فیصلوں نے یہ واضح کر دیا کہ تبلیغی جماعت پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے تبلیغی جماعت کے وکیل ایڈووکیٹ فضیل احمد ایوبی سے خصوصی گفتگو کی، جس میں انہوں نے گذشتہ ایک برس کے دوران رونما ہوئے واقعات سے روبرو کراتے ہوئے بتایا کہ مولانا سعد کی جانب سے انہیں کیا ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

فضیل احمد ایوبی نے بتایا کہ انہیں سختی سے تاکید کی گئی تھی کہ کسی بھی حال میں تبلیغی جماعت کی جانب سے کسی پر الزام تراشی نہیں کی جائے گی، ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ تبلیغی جماعت صرف قانونی چارہ جوئی بھی ضرورت کے حساب سے ہی کرے گی۔

فضیل احمد ایوبی نے بتایا کہ نظام الدین مرکز کو کھولنے کے لیے دی گئی مشروط اجازت کے لیے دہلی وقف بورڈ کی جانب سے شب برات کے لیے اپیل دائر کی گئی تھی حالانکہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی مرکز پوری طرح سے کھل جائے گا اور اسی طرح تمام سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.